سلیمان اپنے والد کے ساتھ ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیوں گیا تھا؟ شوہر اور بیٹے کو کھو دینے والی والدہ کا بیان

image

میں بھی اپنے شوہر کے ساتھ ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے کی خواہشمند تھیں لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ارادہ منسوخ کرنا پڑا جس کے بعد اب وہ سلیمان کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئیں کیونکہ وہ واقعی وہاں جانا چاہتا تھا۔ میرا بیٹا سلیمان کیونکہ سمندر کی گہرائیوں میں نیا عالمی ریکارڈ بنانا چاہتا تھا یہی وجہ تھی کہ وہ سانحے کے روز اپنا روبک کیوب اپنے ساتھ لےگیا تھا

یہ کہنا ہے کرسٹین داؤد کا جنھوں نے حال ہی میں اپنے بیٹے سلیمان اور شوہر شہزادہ داؤد کو ٹائی ٹن حادثے میں کھویا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل 18 جون کو بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کیلئے جانے والے سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا ملبہ ملنے کے بعد آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے اس میں سوار دو پاکستانیوں سمیت پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US