عید قرباں میں جانوروں کے آتے ہی گھر والوں کو ایک ہی فکر ہوتی ہے کہ کہیں تیز بارش نہ ہوجائے اور خدانخواستہ جانور بیمار نہ پڑ جائیں کیونکہ پچھلے کچھ سالوں سے بکرا عید مون سون کے موسم میں آرہی ہے۔ اس بار بھی محمکہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے پیشن گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش معمول کے مطابق ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موسم گرم رہے گا جبکہ شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور شام کے وقت بوندا باندی جبکہ بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد جموں کشمیر میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔
مون سون بارشوں کے حوالے سے محمکہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔