کلیجی میں موجود یہ کیا چیز ہے جس کو نہیں پکانا چاہیئے؟ ٹہریں اگر بھی یہ غلطی کرتے ہیں تو جانیں کلیجی کو صاف کرنے کا اصل طریقہ

image

قربانی کا جانور کٹنے کے بعد سب سے پہلے کھائی جانے والی چیز کلیجی ہے جس کو مرد حضرات گوشت کاٹتے کاٹتے کھا جاتے ہیں اور آوازیں لگائی جاتی ہیں کہ بھئی کلیجی تو ذرا جلدی سے ذائقہ دار سی بنا لاؤ، کلیجی کو پکانے میں مشکل سے 20 منٹ لگتے ہیں مگر اس کو دھونا اصل کام ہے۔ آج ہم آپ کو ایک مشہور شیف کی بتائی ہوئی وہ ٹپ بتانے جا رہے ہیں جس کی مدد سے آپ بآسانی کلیجی کو دھو بھی لیں گے اور یہ اتنی جلدی پک جائے گی کہ آپ خود بھی حیران رہ جائیں گیں۔

کلیجی میں کیا چیز نہیں پکانی چاہیے؟

کلیجی کے اوپر جو جھلی لگی ہوتی ہے اسے ہٹانا ضروری ہوتا ہے، یہ وہ چیز ہے جو گلتی نہیں ہے، اور یہ بات کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ لہٰذا اس باریک جھلی کو ہاتھ کی مدد سے ہٹا دیجیے اور جہاں رگیں گوشت سے جڑی ہوئی ہوں، ان رگوں پر جھلی کو چھری سے ہلکا سا چیرا لگا کر ہاتھ کے انگوٹھے کی مدد سے آہستہ آہستہ اتاریں۔ اب اپنی مرضی کے مطابق اس کی بوٹیاں کاٹیں اور دھو لیجیے۔

طریقہ ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں:

کلیجی کی بو کو کیسے ختم کریں؟ جانیں اس کو نرم و ملائم اور بدبو سے پاک بنانے کا وہ طریقہ جو ہوٹلوں میں شیف استعمال کرتے ہیں

کلیجی کی بدبو دور کرنے کا طریقہ: ۔ ایک بڑا ثابت لہسن لے کے اسے بنا چھلکا اتارے کچل لیں، اب اسے اچھی طرح کلیجی پر لگا کر آدھے گھنٹے کے لیئے رکھ دیں۔ پھر اسے پانی سے دھو کر چھنی سے چھان لیں تاکہ سارا پانی نکل جائے، اس کے بعد جب آپ پکائیں گے تو کلیجی میں بدبو نہیں آئے گی۔ ۔ کلیجی پکانے پہلے تیل میں چار دانے میتھی دانے کے ڈالنے سے بھی اسکی بدبو دور ہوجاتی ہے۔ ۔ کلیجی کاٹنے سے پہلے اسے چھ سے سات پانی سے دھولیں تاکہ اس میں موجود جما ہوا خون اور گند اچھے سے نکل جائے۔ ۔ کلیجی کو بنا دھوئے اس میں لیموں نچوڑ کے ڈال دیں بیج سمیت اور پندرہ منٹ کے لیئے چھوڑ دیں پھر پانی سے دھو کر پکائیں ایسا کرنے سے بدبو ختم ہوجائے گی۔ ۔ کلیجی کو چھوٹے ٹکروں میں کاٹنے کے بعد پانی میں ڈال کر اس میں چار سے پانچ چمچ سفید سرکہ شامل کریں اور بیس منٹ کے لیئے رکھ دیں اس سے آپ کی کلیجی بلکل صاف ہوجائے گی اور بُو بھی مٹ جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US