ہاتھوں پر ایسے نشان ہوتے ہیں اور.. اناڑی اور پروفیشنل قصائی میں کیا فرق ہوتا ہے؟ جانیں تاکہ عید پر بڑے نقصان سے بچ سکیں

image

عید قرباں پر جہاں جانور کی خریداری اور اس کی دیکھ بھال میں لوگ مصروف ہوتے ہیں ویسے ہی گھر کے سربراہ اچھے قصائی کی تلاش بھی کررہے ہوتے ہیں۔ البتہ قربانی کے بعد احساس ہوتا ہے کہ قصائی اناڑی تھا اور ہمارے پیسے تو ضائع ہوگئے۔ اس آرٹیکل میں ہم چند نشانیاں بتائیں گے جس سے آپ بھی اناڑی اور پروفیشنل قصائی کی پہچان کرسکیں گے۔

ہاتھوں میں نشان

سارا سال گوشت اور قصائی کا کام کرنے والے قصائیوں کے ہاتھ اور انگلیوں میں گٹے پڑ جاتے ہیں۔ یہ نشان اناڑی قصائی کے ہاتھ میں نہیں ہوتے۔

سستے ملنے والے قصائی

ایسے قصائی جو کم قیمت پر مل جائیں عموماً اناڑی ہوتے ہیں کیونکہ اصل قصائی اپنے کام سے واقف ہوتا ہے۔ اسے محنت اور ذمہ داری کا اندازہ ہوتا ہے۔ پروفیشنل قصائی پیسے زیادہ لے گا مگر گوشت بھی اچھا بنائے گا۔

جانور کو تکلیف نہ دیں

قصائی بک کرتے ہوئے ہمیشہ پہلے ان کے اوزار دیکھیں۔ اناڑی قصائی جانور زبح کرتے ہوئے بہت وقت لگائے گا جس سے جانور کو تکلیف ہوگی جبکہ پروفیشنل قصائی جلد سے جلد جانور قربان کرے گا اور اسے تکلیف نہیں دے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US