والدین کی مُحبت اور عظمت سے بڑھ کر دوسرا کوئی رشتہ نہیں ہے۔ انسان زندگی میں جتنی بھی کامیابی حاصل کرلے اس کا سہرا صرف اور صرف والدین کو جاتا ہے کیونکہ والدین کی دعاؤں کے بناء انسان زندگی میں کوئی بھی رتبہ حاصل نہیں کر پاتا ۔ چاہے وہ کسی بھی عہدے پر ہو، کسی بھی جگہ پر براجمان ہو، والدین کی محنت اور دعاؤں کا صلہ ہمیں ضرور ملتا ہے۔ ڈی ایس پی اعجاز حسین بھی انہیں خوش نصیبوں میں سے ہیں جن کی کامیابی اور محنت ان کے والدین کی حیاتی میں ہی ہو رہی ہے۔ پولیس میں بھرتی ہونے والے اعجاز حسین کو جب ڈی ایس پی کا عہدہ ملا تو ماں باپ کو دیکھے بنا کام کے لیے گھر سے نہ نکلے۔
2019 میں سی سی ای combined competitive exams میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ یہ اکثر یونیفارم میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ان کی والدین کے ساتھ یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جا رہی ہے، سب انہیں ملک و قوم کی خدمت اور والدین کی فرمانبرداری کرنے کی دعائیں دے رہے ہیں۔