انسولین کے بغیر شوگر کنٹرول کرنے والی عام سی سبزی۔۔ جانیں ماہرین نے شوگر کے مریضوں کو کون سی سبزی کھانے کا مشورہ دے دیا؟

image

ہمارے کھانوں میں ایسے بہت سے مصالحے اور سبزیاں استعمال ہوتے ہیں جن کے بغیر کھانے میں ذائقہ نہیں آتا۔ کمال کی بات یہ ہے کہ یہ اجزاء صرف ذائقہ ہی نہیں رکھتے بلکہ صحت کے لئے بھی کسی خزانے سے کم نہیں ہیں۔ حال ہی میں کی گئی تحقیق نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ ہر کھانے میں ڈالی جانے والی عام سی سبزی ذیابیطس کے مرض کے لئے انتہائی مفید ہے۔

انسولین ایک ایسا ہارمون ہے جو قدرتی طور پر لبلبہ کے ذریعہ بنتا ہے۔ انسولین خون کے دھارے سے خلیوں میں گلوکوز کے اخراج کو آسان بنا کر خون میں شکر کی سطح کوکم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جبکہ پیاز اپنی غذائی ساخت کی وجہ سے بالواسطہ طور پر انسولین کی سطح اور خون میں شکر کی مقدار کو کم کرتا ہے۔

سان ڈیاگو میں دی اینڈوکرائن سوسائٹی کے تحت کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پیاز کا عرق ہائی شوگر لیول اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرسکتا ہے۔ پیاز میں کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹ کم ہوتے ہیں لیکن فائبر اور بعض مرکبات سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر کنٹرول پر مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔

نائیجیریا کے طبی ماہر انتھونی اوجیہ کے مطابق پیاز ایک سستی سبزی ہے جس میں شوگر کنٹرول کرنے اور لبلبے میں انسولین پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

چوہوں پر تحقیق کا نتیجہز میں پایا جانے والا ایسا ہی ایک مرکب Quercetin ہے جو کہ flavonoid کی ایک قسم ہے۔ Quercetin کا جب انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے کی صلاحیت کے حوالے سے مطالعہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ یہ جسم کو انسولین کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ پیاز کھانا ان لوگوں کے لئے فائدہ مند ہے جو ذیابیطس کے مریض ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US