اگر آپ سیاحت کے لئے کسی دوسرے شہر جائیں گے تو کوشش یہی ہوگی کہ ایک اچھا سا سوٹ کیس لے لیں تاکہ سامان لے جانے میں آسانی ہو۔ البتہ یورپ کے ایک مشہور شہر میں سوٹ کیس سڑکوں پر گھسیٹتے ہوئے لے جانے کی سختی ممانعت ہے۔ اب سوچنے والی بات ہے کہ آخر بھاری بھرکم سوٹ کیس کوئی ہاتھ میں اٹھا کر بھلا کیسے لے جائے گا؟
ہم بات کررہے ہیں یورپ کے مشہور شہر کروشیہ کی۔ اس خوبصورت اور رنگ برنگے پھولوں سے سجے شہر کو دیکھنے ہر ماہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں اور سوٹ کیسز پر پابندی لگنے کے بعد یقیناً یہ سیاحوں کے لئے پریشانی کی بات ہے۔
جہاں تک پابندی کی بات ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اس شہر کی سڑکیں چونکہ تارکول کے بجائے اینٹ پتھر کی بنی ہیں تو ٹرالی گھسیٹنے سے شور پیدا ہوتا ہے۔ اس بات کی شکایت شہریوں نے انتظامیہ سے کی تو انھوں نے “شہر کی عزت“ نامی مہم چلائی جس کے تحت ہر سیاح کو ایک خاص مقام پر اپنے سوٹ کیسز جمع کروانے ہوں گے ورنہ اس پر پاکستانی تقریباً ایک لاکھ کا جرمانہ کیا جائے گا۔