کسان جانتا ہے گرمی کا توڑ ۔۔ پاکستانی کسان کے انوکھے سائنسی جگاڑ نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا، دیکھئے ویڈیو

image

گزرتے وقت کے ساتھ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو موسمی تبدیلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سردی نے شدت اختیار کرلی ہے تو گرمی نے بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ایسے میں لوگ اپنے آپ کو گرم یا سرد رکھنے کیلیئے مختلف طریقے اپناتے ہیں، جیسا کہ اس شخص نے اپنایا

پاکستان ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ایسی گرمی جس نے سب کو پاگل کردیا ہے۔ مگر ایک کسان نے اس گرمی کا بھی توڑ نکال لیا ہے، اور وہ کیسے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے رائے ظفر ایک کسان ہیں اور اپنی دلچسپ ویڈٰیوز میں مختلف تجربات کرنے کی وجہ سے کافی مشہور بھی ہیں۔ انہوں نے کھیت میں کام کرتے وقت خود کو گرمی سے بچانے کیلیئے ایک سولر پینل پر پنکھا لگایا اور اسے اپنی کمر سے باند دیا۔ اس سے انہیں چھاؤ بھی مل گئی اور سورج کی دھوپ سے سولر جو بجلی پیدا کرتا ہے اس سے انہیں ہوا بھی مل گئی، یعنی ایک تیر سے دو شکار۔

آئیے آپ کو بھی دکھاتے ہیں ان کے انوکھے سائنسی جگاڑ کی دلچسپ ویڈیو، جو یقیناً آپ کو بھی حیرت میں مبتلا کر دے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US