غیر شادی شدہ افراد کو بھی اب پینشن دینے کا اعلان، لیکن کتنی رقم ملے گی؟

image

غیر شادی شدہ افراد کو بھی اب پینشن ملے گی؟ لیکن کیسے؟ بھارت کی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے غیر شادی شدہ افراد (مرد و خواتین) کو پینشن دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر ایک تقریب میں مدعو تھے جہاں ایک 60 سالہ شہری نے ان سے پینشن سے متعلق مسائل کی شکایت کی۔ شکایت سننے کے بعد اعلان کیا کہ حکومت 45 سے 60 سال کی عمر کے غیر شادی شدہ مرد و خواتین کیلیے ایک پینشن اسکیم متعارف کروانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پینشن اسکیم کو بہت جلد متعارف کروایا جائے گا، حکومت 1 ماہ کے اندر اسکیم پر فیصلہ کرے گی۔

حکومت کی مجوزہ اسکیم سے تقریباً 2 لاکھ شہر کے مستفید ہونے کا امکان ہے تاہم تعداد کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔ اب تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ پینشن کی مد میں کتنی رقم دی جائے گی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے یہ بھی اعلان کیا کہ بزرگ شہریوں کی پینشن میں اضافہ کر کے اسے 3 ہزار روپے تک کر دیں گے۔ غیر شادی شدہ مرد و خواتین کیلیے پینشن اسکیم لینے کے اعلان کو اگلے سال ہونے والے اسمبلی کے انتخابات سے جوڑا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US