دنیا میں کوئی باپ ایسا نہیں جس کو اپنی بیٹی پیاری نہ ہو، ہر باپ کو اپنی بیٹی پیاری ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ باپ بیٹی کا رشتہ سب سے عظیم ہے۔ ایک عورت کے لیے سب سے زیادہ مخلص اس کے باپ کے سوا کوئی دوسرا نہیں ہے۔ والد ہی وہ واحد مرد ہوتا ہے عورت کی زندگی میں جو اس سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ کبھی اس کی آنکھ میں آنسو نہ آئے یا بیٹی کبھی پریشان نہ ہو۔ بیٹیوں کی رخصتی کرنا کسی بھی مرد کی زندگی کا سب سے مشکل ترین لمحہ ہوتا ہے۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک باپ بیٹی کی رخصتی کے موقع پر اپنے داماد کو آنکھوں میں آنسو لاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میری بیٹی میری زندگی میری جنت میرا سکون سب کچھ ہے یہ ایک وہ قیمتی شے ہے جس سے جدائی کا میں نے کبھی سوچا نہیں لیکن آج میں تم کو یہ امانت سونپ رہا ہوں جیسا کہ تم نے اور میری گڑیا نے اقرار کیا کہ دونوں ہی آپس میں محبت کرتے ہو۔۔۔ بیٹا اگر کبھی تمہارا دل بھر جائے یا اس سے خفا ہو جاؤ، تمہارا دل بھر جائے تو میری بیٹی کو مارنا نہیں بس مجھے ایک فون کردینا میں تم سے بنا سوال جواب کیے اپنی شہزادی کو اپنے پاس واپس لے آؤں گا ۔۔