جگاڑ میں پاکستانیوں کا کوئی مقابلہ نہیں ۔۔ قیمہ نکالنے کے لیے رکشہ کے پہیے کا انوکھا استعمال، دلچسپ ویڈیو

image

ہماری عوام کے پاس جتنے مسائل ہیں اتنے ہی حل بھی موجود ہیں، جسے عام زبان میں ہم جگاڑ کہتے ہیں۔ ہم پاکستانیوں کی یہی خاصیت ہے کہ ہم آسانی سے ہار نہیں مانتے اور اپنی مشکلوں کا حل تلاش کرنے کیلیئے کچھ نہ کچھ طریقہ نکال ہی لیتے ہیں۔

اب جیسا کہ ان دنوں شوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان صاحب کی ویڈیو، جو قربانی کے گوشت کا قیمہ بنانے کیلیئے اپنی رکشا کا استعمال کر رہے ہیں۔

ایک نظر پہلے اس ویڈیو پر ڈالیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو آدمیوں نے سڑک کنارے رکشا کے ساتھ قیمہ بنانے کی مشین لگائی ہوئی ہے جس سے وہ لوگوں کو گوشت کا قیمہ بنا کر دے رہے ہیں۔

دراصل انہوں نے سائیکل کی چین (زنجیر) کو رکشا کے پہیے اور قیمہ بنانے والی مشین سے جوڑا ہوا ہے، جس کی وجہ سے وہ باآسانی چل پا رہی ہے اور تھوڑے ہی وقت میں ڈھیر سارا قیمہ بنا کر دے رہی ہے۔

آس پاس کھڑے لوگ یہ طریقہ کار دیکھ کر کافی محظوظ ہورہے ہیں یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین اس جگاڑ کو کافی پسند کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US