بچے سیڑھیوں پر چڑھیں اگر تو اکثر گھر والے ان کو منع کرتے ہیں کہ اکیلے سیڑھی نہ چڑھو اور نہ اترو کہیں گر نہ جاؤ لیکن بچے شرارت میں آ جائیں تو کسی کی بھی بات نہیں سنتے اور اپنی مرضی ہی کرکے رہتے ہیں۔ ان کو ہمیشہ سے ہی کچھ مزیدار شرارت کرنے کی سوجتی ہے۔ سوشل میڈیا پر بچوں کی اس طرح کی حرکتوں کی مختلف ویڈیوز وائرل ہورہی ہوتی ہیں ایسی یہ ویڈیو بھی ہے جس میں دادا اپنی پوتی کو سیڑھی چڑھنے سے منع کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے دادا سے بحث کرتی ہوئی سیڑھیاں چڑھ جاتی ہے۔
دادا کو بچی کہتی ہے کہاں جارہی کہاں جارہی ہے، یہاں اوپر جارہی ہے، نہ جاؤ واپس آؤ، تو بچی چیختی ہے جس پر دادا کہتے ہیں کہ یہ دیکھو آؤ نیچے آ کر لڑ لو لیکن بچی نہیں مانتی اور وہ اپنے ننھے قدموں سے آخر زینے کو پار کرلیتی ہے۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں: