سونف کا پانی بنانے کے 2 طریقے ہیں۔ ایک تو سونف کو سادے پانی میں ڈال کر ابالیں اور تھوڑی دیر پکا کر ٹھنڈا کرلیں۔ جبکہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پانی میں سونف ڈال کر چھوڑ دیں اور استعمال کریں۔
سونف کے پانی کی غذائی اہمیت
سونف کے پانی کی غذائی اہمیت کافی زیادہ ہے کیونکہ اس میں کئی معدنیات اور وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ سونف کے بیج کیلوریز میں کم ہوتے ہیں اور اس میں میکرونٹرینٹس کی تھوڑی مقدار ہوتی ہے۔ 100 گرام سونف میں کیلوریز 345، کاربوہائیڈریٹ 52 گرام، پروٹین 15.8 گرام، چربی 14.9 گرام، فائبر 39.8 گرام، وٹامن سی، وٹامن اے، وٹامن ای، وٹامن K کے علاوہ مختلف معدنیات جیسے کہ پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، لوہا اور زنک پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سونف میں فلیوونائڈزاور فینولک جیسے فائٹونیوٹرینٹس بھی پائے جاتے ہیں۔
سونف کا پانی پینے کے 5 زبردست فائدے
کئی معدنیات موجود ہونے کی وجہ سے سونف کا پانی پینے سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی۔
سونف کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ گرمی کے موسم میں اس کا پانی پینے سے جسم کی گرمی خارج ہوجاتی ہے اور گرمی دانے،متلی اور سر چکرانے جیسی کیفیات سے نجات مل جاتی ہے۔
صدیوں سے آیورویدا میں دوائی کے طور پر استعمال ہونے والا سونف پیٹ کے امراض دور کرنے کے ساتھ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔
سونف کے پانی میں چونکہ کیلوریز نہیں ہوتیں اس وجہ سے اگر اسے کھانے کے ساتھ شربت اور کولڈڈرنکس کے متبادل کے طور پر پیا جائے تو یہ کھانا فوری ہضم کر کے وزن بھی کم کرسکتا ہے۔
گرم موسم میں سوزش زیادہ ہوتی ہے جسے سونف کا پانی کم کرتا ہے۔