کراچی سمیت سندھ میں آج سے 9 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔ کراچی شہر اور گردونواح میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد، دادو، جامشورو، قمبر، تھرپارکر، عمرکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، ٹھٹھہ، سجاول اور
بدین میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ’رین ایمرجنسی‘ قائم کردی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نےبشہر کے مختلف انڈر پاسزکا دورہ کیا تاکہ وہ جان سکیں کہ بارش ہونے سے پہلے ان کا کیا حال ہے اور اگر بروقت انتظام نہ ہوئے کیا کارکردگی ہوسکتی ہے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے تمام متعلقہ محکمے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔