پاکستان کے لیجنڈ سابق کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی شادی کی تقریب آج ہوگی۔ سماء نیوز کے مطابق اقصیٰ آفریدی کی شادی کی تقریب آج ڈیفنس کے مقامی ہال میں رکھی گٸی ہے جبکہ تقریب میں پاکستان کے سابق اورموجودہ کرکٹ اسٹارز بھی شرکت کریں گے۔
اقصیٰ آفریدی کی شادی میں سیاسی اورسماجی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اقصی اور نصیر ناصر کا نکاح گزشتہ سال دسمبرمیں ہوا تھا جبکہ آج کھلاڑی حارث رؤف کی بھی شادی اسلام آباد میں ہوگی۔ البتہ موسم کی خرابی کی وجہ سے پاکستان کے اکثر کھلاڑی اس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔