درختوں پر سفید رنگ کیوں کیا جاتا ہے؟ جانیے اس کی وہ دلچسپ وجہ جس کا تعلق آپ سے بھی ہے

image

آپ نے اکثر غور کیا ہوگا کہ سڑکوں کے اطراف لگے درختوں کے بیچ میں سفید روگن لگا ہوا ہوتا ہے۔ لوگ اسے دیکھتے ہوئے گزر جاتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ روغن باقاعدہ شہر کی انتظامیہ کی جانب سے کروایا جاتا ہے اور اس کی ٹھوس وجوہات ہیں۔

دیمک سے درخت کو محفوظ رکھتا ہے

سب سے پہلے تو ہم بتا دیں کہ یہ روغن دراصل عام ملنے والا چونا ہوتا ہے اور چونا لکڑی کو دیمک اور کیڑے مکوڑوں سے بچاتا ہے۔ یہ چونا درخت کی لکڑی کو بھی دیمک سے محفوظ رکھتا ہے۔

درخت کی جڑوں کی حفاظت

کارنیل یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق جب یہ چونا درخت کی جڑوں تک پہنچتا ہے تو وہ بھی سورج کی شعاعوں سے محفوظ ہوجاتی ہیں۔

خطرناک ایکسیڈینٹ سے بچاتے ہیں

جبکہ اس کا تیسرا فائدہ یہ ہے کہ یہ رات کے وقت گاڑی چلانے والوں کے لئے روڈ سائن کا کردار ادا کرتے ہیں۔ گاڑی کی لائٹ درخت کے سفید حصے پر پڑتی ہے اور چلانے والے کو احساس ہوجاتا ہے کہ آگے درخت ہے ورنہ روشنی درخت میں جذب ہوسکتی ہے جس سے خطرناک ایکسیڈینٹ بھی ہوسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US