گرمی کے موسم میں جہاں لوگ پسینے اور دیگر مسائل سے تنگ ہوتے ہیں وہیں ایک بڑا مسئلہ گھر کے اندر بھی موجود ہوتا ہے۔ اور وہ ہے بن بلائے مہمان یعنی چھپکلی کا۔ جانے کہاں کہاں سے چھپکلیاں گھر کے کونوں میں گھس جاتی ہیں اور نکلنے کا نام ہی نہیں لیتیں۔ اسی لئے آج ہم آپ کو انھیں بھگانے کا انتہائی آسان طریقہ لے کر آئے ہیں۔
انڈے ہر گھر میں استعمال ہوتے ہیں۔ آپ کو کرنا یہ ہے کہ انڈے کو پکاتے ہوئے انھیں ایسے توڑیں کہ چھلکا دو حصوں میں تقسیم ہوجائے۔ اب اس چھلکے کو پھینکنا نہیں ہے۔
اب ان چھلکوں کو گھر کے کونوں، الماری کے پیچھے اار مسہرے کے نیچے ہر جگہ چھپا دیں. کچھ دن میں چھپکلیاں گھر سے خود بھاگ جائیں گی۔ دراصل ہوتا یہ ہے کہ چھپکلیاں انڈے کے چھلکوں کو اپنے دشمن کی حیثیت سے دیکھتی ہیں۔ اس لئے وہ وہاں سے بھاگ جاتی ہیں جہاں یہ موجود ہوں