شوہر کے پیسوں سے پڑھ لکھ کر اعلی افسر بننے کے بعد بیوی غریب شوہر کوہی چھوڑ گئی

image

بھارتی خاتون نے شوہر کے پیسوں پر پڑھائی مکمل کرنے کے بعداعلی عہدے پر فائز ہوتے ہی غریب شوہر کو چھوڑ دیا۔

بھارتی شہر آلہ آباد کی رہائشی خاتون شوہر کے خرچے پر پڑھ لکھ کر اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے بعد ایک اور شخص کی محبت میں گرفتار ہو گئی تھی، اپنی محبت کے اندھے پن میں آکر اس نے غریب شوہر کو ہی چھوڑ دیا ۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا’کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر کھنڈ کے شہر آلہ آباد کی رہنے والی جیوتی موریا نامی خاتون بھارت میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم ) بننے کے بعد ایک اور شخص کی محبت میں گرفتار ہو گئی تھی جس کے بعد اس نے اپنے شوہر سے دوری اختتار کر لی ۔

اسی حوالے سے زی نیوز نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جیوتی موریا کی شادی آلوک سے 2010میں ہوئی تھی ان کے ہاں 2015میں جڑواں بیٹیاں پیدا ہو ئیں تھیں۔

جیوتی کے شوہر آلوک کا کہنا تھا کہ بیوی کے افسر بننے کی خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، 2020 تک سب کچھ ٹھیک لگ رہا تھا لیکن یہ خوشی ہمیں زیادہ نصیب نہ ہو سکی۔

آلوک نے بتایا کہ جیوتی نے 2020 میں غازی آباد میں ہوم گارڈز کے ڈسٹرکٹ کمانڈنٹ سے دوستی کی۔

آلوک کا کہنا تھا کہ میں نے دونوں کی گفتگو اور ملاقاتوں کو پیشے کے لحاظ سے غلط نہیں سمجھا، لیکن 2022 میں ایک دن جیوتی اپنے موبائل فون پر اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ کرنا بھول گئی۔

اس نے کہا ہے کہ جب مجھ پر دونوں کی ساری کہانی کھلی تو میں نے غصے میں آکر اس سے پوچھا جس پر اس نے مجھ پر جسمانی تشدد کروایا اور جیل بھیجنے کی دھمکی دی۔

آلوک نے جتوئی موریا پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ایک کال موصول ہوئی جس میں مجھے دھمکی دی گئی کہ میں اپی مرضی سے طلاق لے لوں گی ورنہ مجھے مار دیا جائے گا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US