تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، ایک شخص ہلاک ،10 لاپتہ

image

تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں ایک شخص ہلاک اور10 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کوسٹ گارڈ نے کشتی میں سوار 11 افراد کو ریسکیو کرلیا۔

تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی جا رہی تھی۔

دوسری جانب یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے مسافروں نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونانی کوسٹ گارڈ کشتی ڈوبنے کے وقت وہاں موجود تھے اور واقعے کےعینی شاہد بھی ہیں، وہی اس سانحے کی ذمہ دار ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق کشتی حادثے میں بچ جانے والے مصری شہری محمد الحسینی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کشتی اوور لوڈ ہونے کے سبب ڈوبی۔

انہوں نے بتایا کہ جب کشتی ڈوبی تو وہاں چھ یا سات خواتین تھیں جن کے بچے تھے اور ان کے خاندان بھی تھے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US