راولپنڈی پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے قریبی دوست قاسم شاہ کے دو گھروں پر چھاپے مار کران کے بیٹے سید عون کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے پہلا چھاپہ ایئر پورٹ اور دوسرا لوئی بھیر کے علاقے میں مارا۔ قاسم شاہ کے اہلِ خانہ نے پولیس پر چھاپے کے دوران دونوں گھروں میں توڑ پھوڑ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی آر بھی اٹھا کر لے گئی ۔
اہلِخانہ نے اہلکاروں پر خواتین اور بچوں پر تشدد اور ان سے بدتمیزی کے بھی الزامات لگائے ہیں۔