وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی لاہور کے دورے کے لیے پشاور سے روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے دورے کے دوران کوٹ لکھپت جیل جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کریں گے اور متعدد اہم پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے دورے میں اسیر رہنماؤں کے گھروں کا بھی دورہ کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سہیل آفریدی لاہور ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کا امکان بھی رکھتے ہیں۔ دورے کے دوران ان کا بانی پی ٹی آئی کے رہائشی علاقے زمان پارک کا دورہ بھی متوقع ہے۔