اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سہولت کے لیے الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار اب 30 دسمبر 2025ء تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 دسمبر 2025 مقرر تھی تاہم نئی توسیع کے تحت سوموار اور منگل کو بھی کاغذات جمع کرانے کی اجازت ہوگی۔