گُڑیا جیسی دکھ رہی ہیں ۔۔ شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ اپنے ولیمے پر کیسی لگ رہی تھیں، قیمتی جوڑا کس ڈیزائنر سے بنوایا؟ ویڈیو

image

شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصٰی کے ولیمے کی تقریب کل کراچی میں ہوئی۔ جس میں خاندان کے لوگوں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ شاہد آفریدی بھی بیٹی کی شادی پر بہت خوش نظر آئے۔ ان کے ولیمے کی جھلک سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اقصٰی نے سرمئی رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جس کو ری پبلک وومنز ویئر بائے ثناء سکندر خان کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ اس جوڑے کی قیمت کم وبیش تقریباً 8 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ اقصیٰ نے اپنے نکاح پر بھی ثناء سکندر خان کا تیار کردہ جوڑا ہی پہنا تھا۔

اقصیٰ کی اپنے شوہرکے ساتھ ولیمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے ان کو خوش دیکھ کر آگے کامیاب زندگی کی دعائیں بھی دیں اور شاہد آفریدی کو بھی مبارکباد پیش کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US