نواز شریف اچھے آدمی ، تباہی کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں،شہزاد اکبر

image

سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے نواز شریف کو اچھا آدمی جبکہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجوہ ہمارے خلاف تھے۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا خاتمہ کر دیا جائیگا ۔ کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی، فیصل واوڈا کو ٹافی دی اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں۔

لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق مشیر نے کہا کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس سال انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، تحریک انصاف کی حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US