میں ان کا رکشہ ڈرائیور تھا۔۔ ڈھائی فٹ کی لڑکی کی 6 فٹ کے آدمی سے پسند کی شادی کی لاجواب کہانی

image

“میں نے شادی سے انکار کردیا تھا لیکن وہ پھر بھی مناتے رہے۔ میں وہیل چئیر سے اٹھ نہیں سکتی اور صرف ڈاھئی فٹ کی ہوں جبکہ میرے شوہر مکمل صحت مند اور 6 فٹ کے ہیں لیکن انھوں نے مجھ سے اتنی محبت کی اور شادی کی میں ان کی شکرگزار ہوں۔ آخر دل تو سب کا ایک جیسا ہوتا ہے“

یہ کہنا ہے 33 برس کی ٹک ٹاکر ہنزا بتول کا جن کا قد صرف ڈھائی فٹ ہے البتہ ان کی محبت کیی شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی جو ٦ فٹ قد رکھتے ہیں۔ 41 سالہ بابر کا کہنا ہے کہ اگر وہ کسی لمبی لڑکی سے شادی کرتے تب بھی کوئی حادثہ پیش آسکتا تھا اس لئے انسان کو لوگوں کو خوبصورتی اور ظاہری طور پر دیکھنے کے بجائے انسان کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

بابر نے بتایا کہ ایک بار ان کی اہلیہ اپنے گھر والوں کے ساتھ ان کے رکشے میں بیٹھی تھیں تب انھیں میرا رکشہ بہت پسند آیا تھا۔ انھوں نے مجھ سے نمبر لیا کہ یہ بہت صاف ستھرا رکشہ ہے اور میں آئندہ اسی میں سفر کروں گی۔

دوسری طرف ہنزا کا کہنا ہے کہ وہ کافی شرمیلی ہیں اور گھر سے ہمیشہ نکلتے ہوئے نظریں جھکا لیتی ہیں۔ بابر اور ہنزا کی دوستی 5 سال رہی اور چونکہ بابر سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں اس لئے انھیں ہنزا سے شادی کے لئے پاکستان آنا پڑا۔

بابر کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان والے اور ماں بھی اس شادی سے بہت خوش اور مطئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بیٹے کو لڑکی پسند ہے تو زندگی اسے گزارنی ہے وہ بھی بیٹ کی خوشی میں خوش ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US