لمبی داڑھی والی لڑکی؟ چند ایسی تصویریں جنہیں دیکھنے کے بعد آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ غلط تھے

image

کیا آپ بھی بادلوں پر سوار سفید بلی کو ایڈیٹنگ سمجھ رہے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر آپ کو چونکانے کے لئے ہمارے پاس ایک نہیں بلکہ کئی اور تصاویر بھی ہیں۔ دیکھتے جائیں اور بوجھتے جائیں

ہوا میں اڑتی گاڑی

اس گاڑی کو پہلی نظر دیکھ کر تو یہی گمان ہوتا ہے کہ ہوا میں معلق ہے. مگر ایک بار زرا پھر دیکھیں اور ایک بار اور پچھلے پہیوں کی جانب دیکھیں۔ امید کے آپ کو یہ پہیلی نما تصویر سمجھ میں آگئی ہوگی

بادلوں پر سوار بلی

آخر یہ سفید بلی بادلوں کے اوپر کیسے جا پہنچی؟ کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ بلی کھڑکی کے سامنے ہو اور شیشے پر اس کا عکس پڑ رہا ہو جو عین بادل پر ہو۔ سوچیے سوچیے

لڑکی کا سر کہاں گیا؟

یہ تصویر تو واقعی چونکا دینے والی ہے۔ سمجھ نہیں آتا کہ دھڑ تو ایک لڑکی کا ہے مگر اس کا سر کہاں ہے۔ بہت ممکن ہے کہ لڑکی نے کتے کو اپنے چہرے کے آگے شرارتا رکھ لیا ہو جبکہ دیکھنے والے کو لگتا ہے شاید کتے کی لمبی ٹانگیں نکل آئی ہیں

عورت کی اتنی بڑی داڑھی؟

یہ کوئی فلٹر بھی ہوسکتا ہے یا پھر نقلی داڑھی جس نے لڑکی کی پوری شکل ہی تبدیل کردی


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US