روسی سیاح نے اسلام قبول کر لیا

image

بے شک اللہ پاک جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے، روسی سیاح نے آیا صوفیہ کی سیر کے دوران دین اسلام قبول کر لیا ۔

ترکیہ اردو کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ استنبول میں تاریخی آیا صوفیا مسجد کی سیاحت کے لئے آنے والا روسی سیاح کلمہ شہادت کی ادائیگی کے بعد مسلمان ہوگیا ہے ۔

روسی سیاح کا اسلامی نام احمد دنیز رکھا گیا ہے، انہوں نے آیا صوفیا میں صحیح بخاری کے درس کے دوران دین اسلام قبول کیا۔

اسلام قبول کرنے والے روسی سیاح احمد نے کہا ہے کہ میں یہاں سیر کی غرض سے آیا تھا لیکن یہاں آکر جب درس سنا تو اسلام قبول کرنے کی خواہش پیدا ہو گئی ،میں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا ہے ۔

استنبول میں تاریخی آیا صوفیا مسجد کی سیاحت کے لئے آنے والا روسی سیاح کلمہ شہادت کی ادائیگی کے بعد مسلمان ہوگیا ۔ روسی سیاح کا اسلامی نام احمد دنیز رکھا گیا ۔ انہوں نے آیا صوفیا میں صحیح بخاری کے درس کے دوران اسلام قبول کیا ۔ #MuslimUmmah

🎥Sabah pic.twitter.com/VsKsmXLAmg

— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) July 10, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US