مقدس کتاب کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہ سکتے، اسرائیلی صدر

image

اسرائیل کے  صدر اسحاق ہرزیوگ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس کتاب کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو ذلت آمیز فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہب کی مقدس کتب کو جلانا سنگین جرم ہے۔

اسرائیلی صدر نے مزید کہا کہ اسی طرح کسی بھی مذہب کے مقدس مقامات کی توہین کرنا بھی سنگین جرم ہے۔

مذہبی کتب اور مقدس مقامات کی بے حرمتی پر کسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہ سکتے۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی رواداری، نفرت اور پر تشدد واقعات کی روک تھام کے لیے فوری توجہ اور مشترکہ کوششیں کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US