دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، آرمی چیف

image

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے،ہم باصلاحیت قوم ہیں،ضرورت صرف اس امر کی ہے ہم ملکر اس کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔

گرین پاکستان انیشی ایٹیو،فوڈ سیکیورٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں۔

مسلمانوں کیلئے 2 ہی حالتیں ہیں جب مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے،جب خوشی ملتی ہے تو وہ شکر ادا کرتا ہے.

بحیثیت ادارہ جانفشانی، قلب و روح کیساتھ اس مرحلہ کی تکمیل کیلئے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی ۔

ہمارے پاس ہر طرح کا پوٹینشل موجود ہے جو پاکستان کو عروج پر لے جاسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US