نواز شریف اگر واپس نہیں آتے تو ان کی جماعت الیکشن نہیں لڑ سکے گی، مطیع اللہ جان کا دعوی

image

سینئر تجزیہ کار مطیع اللہ جان نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کو پاکستان واپس آنا ہو گا ۔

ہم نیوز کے پروگرام ‘ نیوز لائن”میں گفتگو کے دوران سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو الیکشن سے پہلے پاکستان آنا ہو گا اگر وہ نہیں آتے تو ان کی جماعت الیکشن نہیں لڑ سکے گی اور جو الیکشن کی کریڈبیلیٹی ہے وہ بھی صفر ہو جائے گی ۔

انہوں نے کہا ہے  کہ الیکشن کمپئین شروع ہوتے ہی اسٹبلیشمنٹ کی اکاؤنٹبیلیٹی اگر نواز شریف کی کمپئین کا نعرہ نہیں ہو گا تو پھر یہ ویسے ہی الیکشن ہونگے جیسے 2018 میں ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US