بھارت نے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا ، الرٹ جاری

image

بھارت نے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا ، پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے 70ہزار614 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے۔

آج رات تک پانی قصور گنڈا سنگھ کے مقام سے پاکستانی حدود میں داخل ہو گا۔

قصور، اوکاڑہ ، پاکپتن اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے ،لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔شہری دریاؤں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US