ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ اورشانگلہ میں بارش جبکہ گلگت بلتستان، مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے سے چنیوٹ کے علاقے میں سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی مکئی اور گنے کی فصل پانی میں ڈوب گئی، سیلابی پانی سے دس سے زائد دیہات متاثر ہوئے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں پانی کی آمد و اخراج میں کمی واقع ہوئی ہے، ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 95592 کیوسک ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US