ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

image

نیپال میں ایک مسافر بردار ہیلی کاپٹر ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب  گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک لاپتہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر NA-MV نے سورکے ہوائی اڈے سے کھٹمنڈو کے لیے پرواز بھری تھی لیکن اڑان کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔

لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں گئی سرچ آپریشن ٹیم کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی سلسلے سولکھمبو کے ضلع لامجورا سے مل گیا۔

ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے لیکن ملبے سے 5 لاشیں نکالی گئی ہیں، ایک لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US