سلام جاوید بھائی۔ آپ کو بہت دنوں بعد دیکھا بہت اچھا لگا۔ بہت مزا آیا۔ اگلے مہینے کینڈی میں آپ سے ضرور ملاقات ہوگی“
یہ کہنا ہے بالی وڈ کے اداکار سنجے دت کے جنھوں نے پاکستان کے سابق مشہور کھلاڑی جاوید میانداد کے نام ایک ویڈیو بھیجی ہے اور ساتھ ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ کینڈی سری لنکا کا شہر ہے جہاں اگلے ماہ اگست میں لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد ہوگا۔