معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ سوشل میڈیا پر چھائے رہنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔ اب یہی دیکھ لیں۔ بیٹھے بٹھائے ٹوئٹر پر 3 لاکھ کے سستے پلاٹ دینے کا اعلان کر ڈالا۔ اب یہ حقیقت ہے یا مذاق وہ تو آنے والے دنوں میں پتہ چل ہی جائے گا۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین نے حریم شاہ کے ٹوئٹ کے نیچے دلچسپ تبصروں کی بھرمار کر دی ہے۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ
“اتنے کم پیسوں میں تو آج کل قربانی کا جانور بھی نہیں آتا تو رہائشی پلاٹ کیسے آئے گا“
جبکہ ایک صارف لکھتے ہیں کہ “ ایک درجن پیک کر دو ۔ چٹنی الگ سے پیک کرنا“
“میرا پلاٹ ڈبل شاپر میں ڈالنا کہیں گر نہ جائے“
واضح رہے کہ حریم شاہ نے نجی چینل کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ عوام کو 4 مرلہ پلاٹ صرف 3 لاکھ میں فراہم کیا جائے گا، یہ پلاٹ کس کس کو چاہیے۔