یوکرین کی بھرپور مدد کی جائے گی، جی 7 سربراہ اجلاس

image

جی سیون سربراہ اجلاس میں روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی بھرپور مدد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

لیتھوینیا میں ہونے والے جی سیون سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ امریکہ نے کہا کہ روس سے تنازع ختم ہونے تک یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں کریں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ہرجانہ دینے تک روسی اثاثے منجمد رہیں گے اور یوکرین کا تحفظ ہی یورو اٹلانٹک خطے کا تحفظ ہے۔ جب تک ضرورت پڑی یوکرین کی بھرپور مدد کی جائے گی جبکہ دفاعی صنعت مستحکم کرنے اور یوکرین سے تعلقات مضبوط بنانے کا عزم بھی کیا گیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ یوکرین کو مستقبل قریب میں نیٹو کا رکن نہیں بنایا جائے گا۔ زیلنسکی سمجھتے ہیں یوکرین کو نیٹو کا رکن بنانے سے زیادہ کیا اہم ہے۔

نیٹوممالک نے یوکرینی فوج کی تربیت اور مشترکہ مشقیں کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین بدلے میں عدالتی نظام، کارپوریٹ گورننس اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں اصلاحات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یوکرین کی نیٹو رکنیت پر پہلے اتحادی شرائط پرعمل کریں۔

اجلاس میں یوکرین کو فورس اور طویل فاصلے تک مار کرنے والا اسلحہ ترجیحی بنیاد پر دینے کا عزم کیا گیا اور یوکرین بدلے میں اتحادیوں کی سیکیورٹی میں کردار ادا کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US