مُلک بھر میں نیا اسلامی سال کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

image

نئے اسلامی سال کی آمد ہونے کو ہے، عاشورہ کی تاریخ جاننے کے لیے سب ہی انتظار کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا چاند 18 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے۔ نئے چاند کی پیدائش 17 جولائی پیر کے روز 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی جس کے بعد چاند اگلے روز 18 جولائی کو نظر آئے گا۔ چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت کوئٹہ میں ہوگا۔

فلکیاتی حساب کے مطابق 29 ذی الحج (18 جولائی ) کو نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ ملک کے کئی شہروں میں اس روز بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس حساب سے یومِ عاشورہ 28 یا 29 جولائی کو متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US