پالتو بلی خونخوار جانور بن گئی ۔۔ بلی نے مالک پر حملہ کر دیا ۔۔ پھر کیا ہوا؟ دیکھئے ویڈیو

image

عام طور پر بلیاں کافی نرم مزاج ہوتی ہیں اور خاص طور پر اپنے مالکوں کے ساتھ بچوں کی طرح پیش آتی ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک بلی نے اپنے مالک پر ہی حملہ کردیا ۔ دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں بیوی گھر کا سامان سیٹ کررہے ہیں کہ اچانک سے ان کی پالتو بلی غصے میں آجاتی ہے اور آدمی پر اتنی بری طرح حملہ کرتی ہے کہ اسے اپنی جان بچانے کے لئے دور بھاگنا پڑتا ہے۔

پالتو بلی کا یہ رویہ اگرچہ عام لوگوں کی سمجھ سے باہر ہے لیکن ماہرین کے مطابق انسانوں کی طرح جانوروں کو بھی کچھ آوازیں شدید ناپسند ہوتی ہیں اور اتنی بری طرح ٹریگر کرتی ہیں کہ وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے۔ بہت ممکن ہے کہ سامان ہٹانے کی آواز اس بلی کع ناگوار گزری ہو اور اس نے اسی وجہ سے اپنے مالک پر حملہ کردیا ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US