بارشیں ہی بارشیں ۔۔ محکمہ موسمیات نے سندھ میں بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

image

شدید گرمی اور حبس کے بعد اب سندھ والوں کیلیئے خوشی خبر آگئی ہے۔۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے سندھ بھر میں مون سون کے نئے سسٹم کے اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، 20 سے 22 جولائی کےدرمیان مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگا۔ بارشوں کا نیا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہوگا۔

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ، کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، مگر کراچی میں بارشوں کی شدت کا اندازہ سسٹم کے قریب آنے پر ہی ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک بھر میں بارشوں کے امکانات واضح ہیں۔ آج شام سے 16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں بھی آندھی کے ساتھ شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US