بچی کو دکھا دکھا کر نظر لگوا دی ۔۔ احمد شاہ کی بہن کو کیا ہوگیا؟ سوشل میڈیا صارفین معصوم بچی پر بھی تنقید کرنے لگے

image

سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کی چھوٹی بہن جس کی کچھ ماہ قبل ہی پیدائش ہوئی تھی وہ ان دنوں شدید بیمار ہیں۔ احمد کی بہن کا نام عائشہ ہے جس کے ساتھ وہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

احمد نے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ویڈیو پیغام میں معصومیت سے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے سب لوگ ہماری بہن کے لیے دعا کریں کہ یہ ٹھیک ہو جائے۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس میں بچی کو بھی نہ چھوڑا اور اس پر بھی تنقید کرنے لگے کہ انہوں نے اپنی بہن کو خود ویڈیوز میں دکھا دکھا کر اس کو نظر لگوائی ہے۔

اخلاقی اعتبار سے ایسا کرنا بالکل نامناسب ہے کیونکہ اگر کوئی اپنی ویڈیوز یا تصاویر شیئر کر رہا ہے اور آپ اس کو پسند نہیں کر رہے تو کسی کی برائی کرنا بھی مناسب نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US