8 سال سے بیمار اب مرنے کا انتظار کر رہا ہے ۔۔ پاکستان کے لمبے ترین انسان نصیر سومرو بسترِ مرگ پر، حکومت سے کیا کہہ کر خود ہی رو پڑے؟

image

نصیر سومرو جو پاکستان کے بلند ترین شخص ہیں، جن کا قد 8 فٹ 1 انچ ہے اور ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے، وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں وہ اتنے سالوں سے کہاں اور کس حالت میں ہیں؟ آئیے جانتے ہیں

نصیر سومرو طویل عرصے سے شدید بیمار ہیں اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلہ ہیں۔ نہ تو وہ چل پھر سکتے ہیں اور نہ ہی صحیح سے سانس لے سکتے ہیں، انہیں 24 گھنٹے آکسیجن سلینڈر کی ضرورت ہے۔

سومرو نے اپنی زندگی اور بیماری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ، میں 22 ممالک گھوما ہوا ہوں، میں نے جاپان میں ماڈلنگ بھی کی ہے اور وہاں ایک فلم میں کام بھی کیا تھا۔ لیکن اس بیماری نے مجھے مار دیا ہے، میں کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہا۔ پچھلے 8 سال سے بیمار ہوں، سارے دوست وغیرہ چھوڑ گئے یہاں تک کہ کال بھی نہیں اٹھاتے اب تو۔ یہ کہتے ہوئے وہ رو پڑے

نصیر سومرو نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ، سندھ حکومت کی جانب سے انکی کوئی مدد نہیں کی گئی جبکہ وہ کافی بار ان سے درخواست کرچکے ہیں۔ مگر کچھ وقت قبل گورنر سندھ ٹسوری صاحب اور ظفر عباس صاحب ان سے ملاقات کیلیئے آئے تھے اور علاج وغیرہ میں مدد کا وعدہ کیا ہے۔

نصیر سومرو اس وقت شدید مالی مسائل کا شکار ہیں، گھر میں لگی آکسیجن مشینوں کی وجہ سے بجلی کا بل تک 40 ہزار روپے آرہا ہے جو کہ وہ بھرنے کے قابل نہیں ہیں۔ فی الحال انکی دوائیوں کا خرچہ پی آئی اے اٹھا رہا ہے کیونکہ وہ وہاں ملازمت کرتے تھے، مگر یہ کافی نہیں ہے۔

علاج کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ، وہ ابھی چھوٹے موٹے ہسپتالوں سے اپنا علاج کروا رہے ہیں لیکن وہاں کے ڈاکٹرز اصل بیماری کا پتہ لگانے سے قاصر ہیں انہیں سمجھ ہی نہیں آرہا کہ آخر مسئلہ کیا ہے، انکے پاس صرف آکسیجن لگانے کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔

انہوں نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کا بڑے ہسپتال میں علاج کروائے تا کہ انکی بیماری کا پتہ لگا کر اسے ٹھیک کرنے کیلیئے کچھ کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US