یورپی پارلیمان نے بھارت کو نسلی فسادات پر آئینہ دکھا دیا

image

یورپی پارلیمان نے بھارت کو ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات پر آئینہ دکھا دیا ہے، 12جولائی کو یورپی پارلیمان کی جانب سے منی پور میں مودی سرکار کے کردار کے خلاف قرارداد منظورکر لی گئی۔

یہ قرارداد 5 پارلیمانی گروپوں کی جانب سے پیش کی گئی جو 80 فیصد یورپی پارلیمان کی نمائندگی کرتے ہیں، بھارتی حکومت اور بی جے پی کی جانب سے کوکی قبائل کی نسل کشی کی خاموش حمایت پرتنقیدکی گئی۔

مودی سرکار سے اس قرارداد میں اقلیتوں کو حقوق اور آزادی کو تحفظ دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا، قرارداد میں کہا گیا کہ مودی حکومت کی سرپرستی میں قوم پرست بیانیہ منی پور خانہ جنگی کو مزید ہوا دے رہا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے،سیاسی فوائد کے لیے ہندو نواز تفریقی پالیسیاں فسادات کو بڑھا رہی ہیں،یورپی پارلیمنٹ نے مودی سرکار سے بلا تعطل انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ منی پور فسادات میں 2ماہ میں 250سے زائد چرچ نذرآتش کئے گئے اور 115افراد ہلاک ہوئے، ان فسادات کی وجہ سے 4ہزارسے زائد مقامی افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US