بیوی زندہ ہوتی اگر ۔۔ خاتون کی موت کے بعد اس کے شوہر نے قبر کی تختی پر ڈاکٹر کا نام کیوں لکھوا دیا؟

image

ڈاکٹروں کی غفلت سے کئی زندگیاں ملک بھر میں اپنے اختتام کو پہنچی ہیں، لیکن انتظامیہ کچھ نہیں کرسکتی اور نہ کچھ کر سکی ہے۔ جس ملک میں رشوت خوری اور دھوکے بازی کا بازار گرم ہو وہاں کسی کی جان جانے سے تکلیف صرف گھر والوں کو ہوتی ہے، حکمرانوں کو تو کانوں کان خبر نہیں پڑتی۔

ایک خاتون کی نارمل ڈلیویری ہونی تھی، لیکن ڈاکٹر نے زیادہ پیسے کے عوض آپریشن کا کیس بنا دیا اور گھر والوں کو فوری رقم جمع کروانے کا کہا، پیسے کی آڑ میں آپریشن کر ڈالا جس سے خاتون موقع پر ہی موت کے منہ میں چلی گئیں اور بچی کی صحت بھی خراب سے خراب ہوگئی۔

خاتون کے شوہر نے اسکی قبر کی تختی پر قاتلہ ڈاکٹر کا نام بھی لکھوا ڈالا تاکہ لوگوں کے لیے عبرت بن سکے ۔۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US