ہاتھ دھو کر خشک کرنا ہو یا منہ صاف کرنا ہو سب تولیا کا استعمال کرتے ہیں۔ مگر یہ تولیا کتنی بیماریوں کی جڑ بن سکتا ہے۔ یہ ہم بتائیں گے آپ کو اس آرٹیکل میں
حالیہ تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کل تولیے، خاص طور پر جن کی مناسب طریقے سے دیکھ بھال نہیں کی جاتی ہے، ممکنہ طور پر جراثیم کو پناہ گاہ بن جاتے ہیں ۔ جب تولیے کو مناسب خشک یا دھوئے بغیر بار بار استعمال کیا جاتا ہے تو ان میں نمی اور بیکٹیریا اور دیگر جرثوموں پیدا ہوجاتے ہیں ان جراثیم میں عام بیکٹیریا جیسے Escherichia coli (E. coli) اور Staphylococcus aureus کے ساتھ ساتھ فنگس اور وائرس بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
اتنا ہی نہیں بلکہ تولیہ کے ریشے بھی جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ان وجوہات کی وجہ سے چہرہ پر خطرناک انفیکشن بھی ہوسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تولیا باقاعدگی سے دھو کر دھوپ میں سکھایا جائے اور چہرہ صاف کرنے کے لئے تولیہ کے بجائے ٹشو پیپر کا استعمال کیا جائے