آپ نے عام طور پر دلہا دلہن کو اپنی شادی کے فنکشن میں خوبصورت سجی سجائی گاڑیوں میں آتے ہوئے دیکھا ہوگا۔ کہیں کہیں مشرق روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے دلہا دلہن بگھی یا گھوڑا گاڑی پر بھی انٹری دیتے ہیں۔ لیکن شاید ہی ٹریکٹر پر دلہا دلہن کی انٹری کسی نے پہلے دیکھی ہو۔ یہ دلچسپ منظر اس ویڈیو میں دیکھیں
یہ واقعہ شمالی آئرلینڈ کی کاؤنٹی انٹرِم سے کے چھوٹے سے دیہات کارنلوف میں پیش آیا جہاں 33 سالہ کیتھرین مِک اپنے دولہا میسی فرگوسن کے ساتھ ٹریکٹر میں بیٹھ کر گرجا گھر پہنچی۔ یہ ٹریکٹر دلہن کے والد چلارہے تھے جو اپنے علاقے کے مشہور کسان ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے والد 66 سالہ ہنری بھی اس وقت بہت مسرور تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پورے راستے دلہن کو ٹریکٹر میں بیٹھا دیکھ کر لوگ خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ کیتھیرین نے انٹری کے لئے ٹریکٹر کا انتخاب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ چونکہ ان کے والد کسان ہیں اس لئے انھیں کسان اور پوری کھیتی باری کے ماحول سے گہرا لگاؤ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر بھی ٹریکٹر کا انتخاب کیا۔