علاج کے لیئے 4 سال سے لندن میں مقیم میاں نواز شریف کیا پاکستان آرہے ہیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی

image

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جو گزشتہ 4 برسوں سے لندن میں علاج کی غرض سے قیام پذیر ہیں، ان کی واپسی سے متعلق ایک اہم خبر سامنے آگئی ہے، جس نے سیاسی ماحول میں ہل چل مچا دی ہے۔

نواز شریف، جو کہ پچھلے ایک ماہ سے سعودی عرب اور دبئی کے دورے پر ہیں، انہوں نے دبئی میں قیام کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

اسکے علاوہ سعودی عرب میں بھی انہوں نے شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، نواز شریف آئندہ ہفتے جدہ سے لندن واپس پہنچیں گے۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاں ان کا قیام صرف چند ہفتے ہی ہوگا۔

شریف خاندان نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ذرائع کو بتایا ہے کہ، میاں صاحب چند ہفتے لندن میں رہنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف پر تاحیات نا اہلی کی تلوار لٹک رہی تھی جو کہ اب ہٹ گئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں ان کی وطن واپسی کے حوالے سے باتیں اور پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق، مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو نواز شریف کی وطن واپسی کے استقبال کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US