پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک بھر میں موسلادھار بارش کی وارننگ جاری کردی، تاہم کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں آج سے کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں 21 سے 23 جولائی کے درمیان تیز بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔
کراچی شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ صبح درجہ حرارت 30 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔
مشرقی سندھ میں مون سون ہواؤں کا آغاز موسم کے ایک نئے انداز سے منسلک رہا ہے، جس سے ممکنہ شدید بارشوں کے بارے میں خدشات بڑھتے ہیں جس کے نتیجے میں سیلاب آ سکتا ہے اور حساس املاک کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔