چلچلاتی گرمی پڑنے کے بعد آخر کار کراچی کے باسیوں پر بادل برس ہی گئے جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش اس وقت جاری ہے اور بتایا جا رہاہے کہ بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہ سکتا ہے
گلشن معمار، نیو کراچی، نارتھ کراچی اور سرجانی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔
نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
اس سے قبل شہر میں موسم شدید گرم تھا تاہم بارش کے بعد گرمی کی شدت کسی حد تک کم ہوئی ہے۔