کمرہ بھی ٹھنڈا رہے گا اور بل بھی کم آئے گا۔۔ جانیں اے سی کا بل کم رکھنے کی وہ آسان ٹپ جو آپ کے ہزاروں روپے بچائے

image

کسی زمانے میں چند ایک گھروں میں اے سی ہوا کرتے تھے لیکن اب مجبوری ہے کہ دنیا بھر کے درجہ حرارت ک بڑھنے کی وجہ سے اے سی کا استعمال لازمی ہوگیا ہے۔ البتہ جب بجلی کا بل آتا ہے تو لوگ سوچتے ہیں کہ کاش ہم نے اے سی نہ چلایا ہوتا۔ آج کے آرٹیکل میں آپ کو ایسا طریقہ بتایا جائے گا جس سے بجلی کا بل بھی کم آئے گا اور آپ اے سی کی ٹھنڈی ہوا میں آرام سے سو سکیں گے۔

ماہرین کے مطابق سی کے تھرمو اسٹیٹ کا درجہ حرارت 26 رکھنا چاہیے کیوں یہ وہ درجہ حرارت ہے جس سے کمرہ معقول حد تک ٹھنڈا ہوجاتا ہے اور بجلی کا بل بھی مناسب آتا ہے۔ البتہ اس سے کم درجہ حرارت کرنے پر بجلی کا بل بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے وقت اے سی کا درجہ حرارت 28 یا 29 پر کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس وقت جسم کا درجہ حرارت ویسے بھی کم ہوچکا ہوتا ہے اور زیادہ گرمی نہیں محسوس ہوتی۔ ایسا کرنے سے بھی بجلی کا بل کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US