بھارت میں ٹماٹر کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت سے عام شہری نہیں بلکہ بالی وڈ اداکار تک پریشان ہیں۔ اب شلپا شیٹھی کو ہی دیکھ لیں۔ ٹماٹر اٹھا ہی تھا کہ اتنی ڈانٹ پڑی کہ ٹماٹر واپس رکھنے پر مجبور ہوگئیں۔ دیکھیں آخر ان کے ساتھ ایسا کیا ہوا؟
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹماٹر کو ہاتھ میں لیتی شلپا ابھی محبت سے اسے تک ہی رہی تھیں کہ اچانک پیچھے سے آواز آتی ہے "تمھارا ان پر کوئی حق نہیں کیا سوچ کو تم نے مجھے چھوا" بظاہر ایسا لگتا ہے جیسے ٹماٹر شلپا کو انھیں چھونے پر ڈانٹ رہے ہوں۔ جس کے بعد شلپا برا سا منہ بنا کر انھیں واپس رکھ دیتی ہیں۔
ہم یہ بتاتے چلیں کہ یہ ویڈیو شلپا نے مزاحیہ انداز میں ٹماٹروں کی بڑھتی قیمت کی طرف توجہ دلانے کے لئے بنائی ہے۔ جب کہ سنائی دینے والی آواز بھی ان کی اپنی ہے اور یہ مشہور زمانہ فلم "دھڑکن" کا ڈائیلاگ ہے۔